محبت کا عالمی دن؛ شوہر نے تشددکرکے بیوی کو گھر سےنکال دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 فروری 2016 17:35

محبت کا عالمی دن؛ شوہر نے تشددکرکے بیوی کو گھر سےنکال دیا

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2016ء)محبت کے عالمی دن کے موقع پر سکھر میں تین سال قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو شوہر نے تشددکرکے گھر سے نکال دیا،خاتون تحفظ حاصل کرنے کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فرحانہ پروین نے بتایا کہ اس نے تین سال قبل روہڑی کے رہائشی فرید راجپوت کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنا گھر بار چھوڑ کر پسند کی شادی کی تھی اور گھر چھوڑتے وقت زیور اور نقدی روپے بھی ساتھ لیکر آئی جس کے بعدعلم ہوا کہ اس کا شوہر کوئی کام کاج نہیں کرتا ہے ۔ شادی کے کچھ عرصے بعد سے ہی شوہر نے اس پر شک اور تشدد کرنا شروع کردیا۔آج بھی اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکے دیکر گھر سے باہر نکال دیا جس کے باعث تحفظ حاصل کرنے کیلئےوہ سکھر پہنچ کلب پہنچی ہے۔