محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 فروری 2016 17:35

محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2016ء)لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر ہو گئے،ان کی تقرری کی سمری پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دستخط کر دیئے۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک اس وقت سیکریٹری دفاع کے فرائض انجام دے رہے ہیں،گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کیلئے وہ بحیثیت سیکریٹری استعفیٰ دے دیں گے۔محمد عالم خٹک کور کمانڈر کوئٹہ رہے،انہوں نے آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا بلوچستان کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔