Live Updates

نر یندر مودی سے ملنے کے بعد عمران خان اب بھارت کی زبان بول رہے ہیں ‘ عمران خان کشمیر کی تقسیم کی بات کر کے کشمیریوں کی جد وجہد سے غداری کے مر تکب ہو چکے ہیں ایسے لوگوں کی پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں‘کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اسکی تقسیم کی بات کر نیوالوں کو قوم سیاسی میدان میں ہمیشہ کیلئے نشان عبر ت بنادیں گے

تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 فروری 2016 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ نر یندر مودی سے ملنے کے بعد عمران خان اب بھارت کی زبان بول رہے ہیں ‘ عمران خان کشمیر کی تقسیم کی بات کر کے کشمیریوں کی جد وجہد سے غداری کے مر تکب ہو چکے ہیں ایسے لوگوں کی پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں‘کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اسکی تقسیم کی بات کر نیوالوں کو قوم سیاسی میدان میں ہمیشہ کیلئے نشان عبر ت بنادیں گے ۔

وہ اتوار کے روز اپنے دفتر میں جے یوآئی (ف) کے سیف الدین سیف ‘جے یوپی اہلسنت کے مر کزی صدر علامہ حسین احمد اعوان ‘مولانا محمد آصف ربانی ‘مولانا عبد الستار نیازی اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ عمران خان بھارت کی زبان بول رہے ہیں جسکی وجہ سے صرف کشمیری نہیں پاکستانی عوام کے دل بھی افسردہ ہے عمران خان کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ وہ جو مر ضی کر لیں وہ کبھی اس ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی آزادی کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ کھڑا ہے ہم کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں عمران خان کی بھارت نواز سیاست کی شدید مذمت کر رہے ہیں اور تحر یک انصاف کے لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ عمران خان کے اس فار مولے سے اعلان لا تعلقی کر یں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات