Live Updates

لاہورکے علاقہ مصطفی ٹاؤن سے دو مشتبہ افراد گرفتار‘ ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ‘ ذرائع

اتوار 14 فروری 2016 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) لاہورکے علاقہ مصطفی ٹاؤن سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مصطفی ٹاون میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دورا ن دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے دوران تلاشی ممنوعہ لٹریچر بھی ملا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانون نافذکرنے والے اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :