Live Updates

حامد خان نے رائے عزیز اللہ کوبھی انصاف ورکرز الائنس کا حصہ بنا لیا

تحر یک انصاف کے انتخابات پارٹی کے قبضہ مافیا کے خلاف ریفر نڈم ثابت ہوگا ‘حامد ناصر چٹھہ جیسے لوگوں کو پارٹی میں لانے سے بہتر ہو تا ہم 1997میں (ن) لیگ سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کر لیتے‘پارٹی پر قبضہ ما فیا اپنی حکمرانی قائم کر رہے ہیں مگر کارکنوں کے پاس پارٹی انتخابات کی صوررت میں سنہری موقعہ ہے وہ پارٹی سے قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کریں ‘عمران خان کو پارٹی کو کارکنوں اور عوامی امنگوں کے مطابق ہی چلا نا چاہیے تحر یک انصاف کا ہر کارکن عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تا ہے مگر کسی جا گیر دار ’وڈیرے اور قبضہ مافیا کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا حامد خان ایڈو کیٹ اور رائے عزیز اللہ کا ناشتہ کی تقریب سے خطاب

اتوار 14 فروری 2016 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) تحر یک انصاف کے انصاف ورکرز الائنس کے سر براہ حامد خان ایڈ وکیٹ کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے انتخابات پارٹی کے قبضہ مافیا کے خلاف ریفر نڈم ثابت ہوگا ‘حامد ناصر چٹھہ جیسے لوگوں کو پارٹی میں لانے سے بہتر ہو تا ہم 1997میں (ن) لیگ سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کر لیتے‘پارٹی پر قبضہ ما فیا اپنی حکمرانی قائم کر رہے ہیں مگر کارکنوں کے پاس پارٹی انتخابات کی صوررت میں سنہری موقعہ ہے وہ پارٹی سے قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کریں ‘عمران خان کو پارٹی کو کارکنوں اور عوامی امنگوں کے مطابق ہی چلا نا چاہیے تحر یک انصاف کا ہر کارکن عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تا ہے مگر کسی جا گیر دار ’وڈیرے اور قبضہ مافیا کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز تحر یک انصاف کے راہنما راجہ شبیرکی جانب سے منعقدہ ناشتہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی رکن رائے عزیز اللہ ‘شبیر سیال ‘ڈاکٹر عاطف الدین ‘اویس لیاقت ‘رفیق نثار ‘رانا اختر حسین ‘میجر (ر) ذوالفقار خالداور ملک اشتیاق ‘فہیم چوہدری اور احمد وسیم سمیت دیگر بھی موجود تھے انصاف ورکرز الائنس کے سر براہ حامد خان ایڈ وکیٹ کہا کہ تحر یک انصاف مینار پاکستان کے جلسے کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی مگر اسکے بعد پارٹی میں قبضہ مافیا نے آگے بڑھ کر پارٹی پر کنٹرول حاصل کر لیا جسکی وجہ سے آج تحر یک انصاف کے کارکن مایوس ہو رہے ہیں مگر انکو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ پارٹی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے انکو عبر تناک شکست دیں ۔

رائے عزیز اللہ نے کہ میں عمران خان کے اس موقف کی مکمل حمایت کرتا ہوں کہ پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے مگر کسی کو پارٹی کو ہائی جیک کر نے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی عہدے کے لالچ نہیں تحر یک انصاف کی اصولی سیاست کی وجہ سے آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تحر یک انصاف کو مضبوط بنانے کیلئے کارکنوں کو اپنے اندراتحاد پیدا کر نا ہوگا ورنہ ہمیں نقصان ہو تا رہیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :