محنت کش، غریب اور متوسط طبقہ کو کمر توڑ مہنگائی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے،بلوچستان لیبر فیڈریشن

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں فوری کمی اور ملک میں مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،مطالبہ

اتوار 14 فروری 2016 17:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر بشیر احمد چیئر مین خان زمان سیکرٹری جنرل محمد قاسم ڈپٹی سیکرٹری جنرجنرل عبدالمعروف آزاد نائب چیئر مین غلام مصطفٰی کرد سینئر نائب صدر خضر بھٹی نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ سینئر جوائنٹ سیکرٹری سیف اللہ ترین فنانس سیکرٹری عارف خان نچاری حبیب اللہ لانگو وحیدخان عبدالحمیدچراغ دین محمد فضل محمد اور دیگررہنماؤں نے ایک بیان میں وفاقی حکوومت کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرول ڈیزل مائع گیس اوردیگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور اسی کی بنیاد پر ملک بھر میں روزمرہ استعمال کی اشیاء اور اجناس کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر حکومت کی ناقص پالیسیوں پر تشویش اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمحنت کش طبقہ غریب اور متوسط طبقہ کے عوام کو کمر توڑ مہنگائی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہیں مل رہا ہونا تو چاہیے تھاکہ حکومت اپنے انتخابی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سب سے پہلے مہنگائی ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھاتی مگر انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کی جیبوں سے کھربوں روپے کمائے بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کے کہنے پر ایسی پالیسیاں بنائی جس سے آئندہ کئی سال تک ملک کے عوام اس کمر توڑ مہنگائی کے چنگل سے نہیں نکل پائیں گے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے ملک میں مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک کے غریب عوام کو ریلیف مل سکے رہنماؤں نے کہاحکومت اور حکمران عوام کو سہولیات کی فراہمی اور اپنے وعدوں کی پاسداری میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :