فیصل آباد،مختلف علاقوں سے 10 پتنگ فروش گرفتار ،مقدمات در ج

اتوار 14 فروری 2016 17:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) مختلف علاقوں سے پتنگ فروشی کرتے ہوئے 10 پتنگ فروش مقدمات کی زد میں آ گئے۔ آن لائن کے مطابق گلبرگ چوک میں اے ایس آئی امین نصرت نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے ملزم عمیر کو چوہڑ ماجرا سے ملزم اعجاز کو‘ چشتیہ چوک سے ملزم عدنان اور حسن جاوید کو‘ مرضی پورہ سے ملزم ریحان کو‘ جواد کلب سے اللہ دتہ اور اقبال کو‘ صدر بازار سے ملزم علی رضا کو‘ سرگودھا روڈ اعجاز چوک سے ملزم راشد جاوید کو اور بٹالہ کالونی سے ملزم سلیم کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :