نواز شریف حکومت نے 38 قومی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا فیصلہ

قومی ادارے قریبی رفقا اور رشتہ داروں میں فروخت کرنے کا ہوم ورک مکمل قوم کے جاگنے کیلئے کافی ہے

اتوار 14 فروری 2016 17:11

نواز شریف حکومت نے 38 قومی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) نواز شریف حکومت نے 38 قومی اداروں کی فوری نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لئے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے‘ 38 قومی داروں کو نواز شریف کے قریبہی رفقاء اور رشتہ داروں کی ملکیت میں دیا جائے گا۔ ان میں 8 اداروں کا تعلق آئل اینڈ گیس 8 ادارے بنکنگ سیکٹڑ میں اور 16 کا تعلق پاور سیکٹڑ سے ہے دستاویزات کے مطابق آئل اینڈ گیس سیکٹڑ کے 8 اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے او جی ڈی سی ایل پاکستان پٹرولیم‘ مری پٹرولیم‘ گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ پاک عرب ریفائنری‘ پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) سوئی سدرن گیس اور سوئی نادرن گیس کمپنیاں بنکنگ سیکٹڑ کے 8 ادارون کو فروخت کیا جا رہا ہے جن میں پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ‘ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز‘ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ‘ نیشنل انشورنس کمپنی سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی‘ نیشنل بنک آف پاکستان کے 76 فیصد شیئرز فروخت کئے جائیں گے‘ الائیڈ بنک کے 10 فیصد شیئرز جبکہ حبیب نک کے 42 فیصد شیئرز فروختگ کرنے کا پروگرام ہے۔

(جاری ہے)

پاور سیکٹر کے 16 اداروں کو فروخت کیا جائے گا ان میں ہیوی الیکٹرک کمپلیکس‘ نیشنل پاور کنسٹرکشن آئیسکو‘ فیسکو‘ لیسکو کمپنی‘ گوجرانوالا الیکٹرک کمپنی‘ ملتان الیکٹرک کمپنی‘ پیسکو کمپنی‘ ہیپکو کمپنی‘ کیپکو کمپنی‘ پیپکو کمپنی جامشورو پاور جنریشن کمپنی‘ سنٹرل پاور جنریشن کمپنی‘ نادرن پاور جنریشن کمپنی‘ لاکھرا پاور جنریشن کمپنی اور کوٹ ادو پاور کمپنی شامل ہے۔

ٹرانسپورٹ اور رئیل اسٹیٹ کے 6 اداروں کو فروخت کیا جا رہا ہے جن میں پاکستان سٹیل مل‘ پاکستان انجینئرنگ کمپنی‘ پی آئی اے‘ پاکستان نیشنل شینگ کارپوریشن‘کنوکشیشن سنٹر اسلام آباد‘ پی آئی اے انویسٹمنٹ کمپنی کی ملکیت میں دو سوشل اور ویلٹ ہوٹل نیوئیارک اور سکرائب ہوٹل فرانس شامل ہیں۔ نواز شریف کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ قومی اداروں کو اپنے رفقاء مین کوڑیوں کے بھاؤ میں بانٹ دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :