شہدادکوٹ میں ایس ٹی پی کی جانب سے ترقی پسند ہاؤس سے کوٹوموٹو چوک تک مردم شماری جاگرتا ریلی نکالی گئی

اتوار 14 فروری 2016 17:03

شہدادکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) شہدادکوٹ میں ایس ٹی پی کی جانب سے ترقی پسند ہاؤس سے کوٹوموٹو چوک تک مردم شماری جاگرتا ریلی نکالی گئی۔ ایس ٹی پی کارکنان نے ضلئی صدر نیاز چانڈیو ، شمس چانڈیو، غنیمگسی اور دیگر کی قیادت میں ہاتھوں میں بینرز ، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھاکر ترقی پسند ہا ؤس سے مردمشماری جاگرتا ریلی نکال کر کوٹوموٹو چوک پر پہنچ کر جلسہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے رہنماؤں نے کہا کہ سندہ میں رہنے والے سب سندہی ہیں اسل لیے ، اپنی ذات کے خانہ میں خود کو سندہی لکھوائیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ غلط مردمشماری کی پلاننگ کرکے سندہیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔اس لیے سندہ کی سیاسی ، سماجی جماعتوں کو لوگوں میں سندہی ہونے کے متعلق معلومات کے لیے جاگرتا پیدا کرنا ہوگی ۔کیونکہ انکا مستقبل سندہی ہلکھوانے کی باعث روشن ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :