شہدادکوٹ میں نیشنل پیس کمیٹی فارانٹرفیتھ ہارمنی کی جانب سے جنرل راحیل شریف کے عہدے کی مدت میں توسیع کے لئے ریلی نکالی گئی

اتوار 14 فروری 2016 17:03

شہدادکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) شہدادکوٹ میں نیشنل پیس کمیٹی فارانٹرفیتھ ہارمنی (این پی سی آئی ایچ) کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے عہدے کی مدت میں توسیع کیے لیئے ریلی نکالی گئی۔ (این پی سی آئی ایچ )کے کارکنان نے ڈویزنل چیئرمین عبدالخالق چانڈیو ، شیرمحمد بروہی اور دیگر کی قیادت میں قومی پرچم ، بینرز ، پلے کارڈز لیکر مسن محلہ سے ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء شہرکے مختلف شاہراہوں کا گشت کرنے کے بعد کوٹوموٹو چوک پر پہنچ کر پاک فوج اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے رہنماؤں نے کہا کہ ملک اور قوم کی سلامتی کیلیے فوج لازمی ہے ۔اس لیے پاکستان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے عہدے کی معیاد میں اضافہ کیا جائے۔تاکہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ملک کے اندر باقی دہشتگردوں کا جڑ سے صفایا ہوسکے۔ اور ملک کے عوام سکھ کی سانس لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :