ایف آئی اے اور پولیس کا چیکرز کے ہمراہ اعظم کلاتھ مارکیٹ کا گھیراؤ ، دکانوں پر چھاپے ، گل احمد ٹیکسٹائل کے نام سے تیار کیئے گئے ، جعلی سوٹس بڑی تعداد میں برآمد

اتوار 14 فروری 2016 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ایف آئی اے اور پولیس کا چیکرز کے ہمراہ اعظم کلاتھ مارکیٹ کا گھیراؤ ، دکانوں پر چھاپے ، گل احمد ٹیکسٹائل کے نام سے تیار کیئے گئے ، جعلی سوٹس بڑی تعداد میں برآمد ، تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع اعلیٰ فیبرک کے حوالے سے دنیا بھر میں نامور کمپنی گل احمد ٹیکسٹائل ملزلمیٹیڈ کے قانونی اٹارنی چیکرز (checkers)نے ایف آئی اے اور مقامی پولیس کو درخواست دی کہ گل احمد ٹیکسٹائل ملز کے قیمتی اعلیٰ اور معیاری ایمرائیڈری سوٹس جعلسازی سے تیارکرکے ہوبہ ہو پیکنگ میں لاہور کی ایک مارکیٹ الحریم آرٹس UK سینٹر اعظم کلاتھ مارکیٹ سے پورے پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میں سپلائی وفروخت ہورہے ہیں ، جس پر ایف آئی اے اور مقامی پولیس نے چیکرز (checkers)کے ہمراہ مارکیٹ کو گھیرے میں لے کر دکانوں پر چھاپے مارے اور بڑی تعداد میں گل احمد کے نام سے تیار و پیک کیئے گئے بڑی تعداد میں جعلی سوٹس قبضے میں لے لیئے، بعدازاں اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر حاجی لیاقت علی سیٹھی اور دیگر ذمہ داران حاجی عبدالرزاق ، صدر علی جیویری نے ایف آئی اے پولیس اور چیکرز کو تحریری طورپر معافی نامہ دیا اور یقین دھانی کرائی کہ آئندہ مارکیٹ میں کوئی دکاندار گل احمد ٹیکسٹائل ملز کے نام سے کسی بھی قسم کے جعلی سوٹ کی خرید وفروخت نہیں کرئے گا ، اور اگر ایسا کرتا ہوا کوئی دکاندار پایا گیا تو اس دکاندار کو مارکیٹ یونین پولیس اور ایف آئی اے کے حوالے کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :