وہاڑی،گگومنڈی کے قریب مسافربس اورہائی ایس ویگن میں تصادم،2افراد جاں بحق ،15مسافرزخمی ہوگئے

اتوار 14 فروری 2016 16:56

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء ) گگومنڈی کے قریب حاجی آبادکے مقام پرمسافربس اورہائی ایس ویگن کے تصادم کے نتیجہ میں2افراد جاں بحق جبکہ15مسافرزخمی ہوگئے جن میں سے 2خواتین اور2مردزخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظرنشترہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیاجبکہ دیگرزخمیوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال بوریوالہ اورآرایچ سی گگومنڈی داخل کرادیاگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق پرائیویٹ کمپنی کی بس بوریوالہ سے قصور جبکہ ہائی ایس ویگن عارف والہ سے بوریوالہ جارہی تھیں کہ حاجی آبادموڑپرآمنے سامنے سے ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 167/EBکارہائشی 70سالہ محمدیعقوب ،111/EBکا نیازمحمدموقع پرجاں بحق جبکہ217/EB کے صفیہ بی بی اورمحمدعمران 213/EB کے صنم بی بی،رخسانہ بی بی ،محمدحبیب اورظفراقبال، 433/Eمحمدرفیق97/WBکامحمداشفاق435/EBکی صدیقہ بی بی 139/10Rجہانیاں کااللہ دتہ211/EBکے محمدنوازاورشکیل احمد132/EBکاراجہ محمدریاض217/WBکی نسرین بی بی ا ورارم بی بی زخمیوں میں شامل ہیں زخمی مسافروں کاکہناہے کہ حادثہ موڑکاٹتے ہوئے ویگن ڈرائیورکی تیزرفتاری غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے پیش آیاجن شدید زخمیوں کونشترہسپتال ملتان ریفرکیاگیاہے ان میں ویگن ڈرائیورمحمداشفاق،شکیل احمد،ارم بی بی اوررخسانہ بی بی شامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایم این اے چودھری نذیراحمدارائیں،ایم پی اے محمدیوسف کسیلیہ،اے سی بوریوالہ سیف اللہ ساجداورڈی ایس پی بوریوالہ ذوالفقارسندھرانہ اورریسکیوٹیمیں موقع پرپہنچ گئے اورامدادی کاروائیوں کی نگرانی کی ۔

متعلقہ عنوان :