جماعت اسلامی ضلع صحبت پور کا اجلاس

سیاسی پارٹیوں نے جمہوریت کی نام پر عوام کو مایوس کیا ہے، بشیر احمد ماندائی

اتوار 14 فروری 2016 16:55

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء ) جماعت اسلامی ضلع صحبت پور کا اجلاس حمید آباد رہائش عبد الصمد میں زیر نگرانی بلو چستان نائب امیر بشیر احمد ماندائی ہوا جس میں قائم مقام امیر صحبت پور اللہ ڈنہ منگریوخالدحسین کھوسہ عباس علی کھوسہ دیگر بھی موجود تھے ا س موقع پر بشیر احمد ماندائی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک گیر اسلامی پارٹی بن چکی ہے سیاسی پارٹیوں نے جمہوریت کی نام پر عوام کو مایوس کیا ہے ملک مسائل میں مکمل طور پر پھنس چکا ہے غربت بے روز گاری مہنگائی بد امنی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے کرپشن عروج پر پہنچ چکا ہے ملک کے ہر چیز ادارہ کو مال غنیمت سمجھ کھانے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں حکمرانوں کے دعوؤے بیانات تک محدود ہیں قومی ادارئے دیوالی ہوچکے ہیں کسی بھی ملک کی معیشت کی مضبوطی میں ملکی ادارئے ریڑھ کی ہڈی کا حصیت رکھتے ہیں لیکن ہمارے قومی ادارئے منافع دینے بجائے خسارہ میں کیوں جا رہے ہیں سب سے بڑی وجہ کوئی پالیسی نہیں ہے منصوبہ بندی نہیں ہے ایماندار مخلص لوگوں کا فقدان ہے بلوچستان کے حالات جوں کا توں پڑا ہوا ہے انھوں نے آخر میں کہا جماعت اسلامی کا مرکزی امیر سراج الحق جعفرآباڈیرہ اللہ یارد میں آ رہے ہیں جسکے لیئے تمام پارٹی رہنماؤں اور ورکروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ہمارے ا قابرین نے ہمیشہ ملکی مفادات میں فیصلے کیئے ہیں جعفر آباد میں جماعت اسلامی کا جلسہ مثالی جلسہ ہوگا جس میں لاکھوں لوگوں کی شرکت کو یقینی بناے کے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :