صوبائی سیکرٹری ماحولیات خیبر پختونخواہ سید نظیر حسین شاہ نے ضلعی سیکرٹریٹ ہنگو میں بیلٹن ٹری سونامی انفارسٹیشن کا افتتاح کر دیا

اتوار 14 فروری 2016 16:53

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) صوبائی سیکرٹری ماحولیات خیبر پختونخواہ سید نظیر حسین شاہ نے ضلعی سیکرٹریٹ ہنگو میں بیلٹن ٹری سونامی انفارسٹیشن کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ضلع نائب ناظم سید عمر اورکزئی،اسسٹنٹ کمشنر عبد الغفور شاہ،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما نور آواز خان ایڈوکیٹ سمیت سرکاری افسران اور ضلعی اور تحصیل ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری ماحولیات خیبر پختونخواہ سید نظیر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خیبر پختونخواہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کرگرین خیبر پختونخواہ بنائیں۔خیبر پختونخواہ حکومت کے پاس تین سال کے لئے 22ارب روپے کے پراجیکٹ ہے اور حکومت کے پاس جنگلات میں عوام کے لئے بہترین پیکیجز بھی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے پاس جنگلات بنانے کے لئے ایک ہزار سے دو ہزار کنال تک زمین ہوں تو انہیں درخت فراہمی کے ساتھ ساتھ پانی کی سپلائی کی ذمہ داری بھی حکومت پر ہوگی۔

اور زمین دینے والے کو تین سال کے لئے ملازمت بھی دی جائے گی۔سید نظیر حسین شاہ نے کہا کہ سکول،کالجز ،مدارس اور غیر سرکاری تنظیمیں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنے ارد گردکے علاقوں میں اعلانات کے زریعے عوام میں شعور اجاگر کریں تا کہ عوام پہاڑوں اور گھروں میں درختوں کی کھٹائی سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :