ہنگو، دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی

گاڑیوں کے کالے شیشے رکھنے اور اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے پر درجنوں افراد گرفتار

اتوار 14 فروری 2016 16:53

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء)ہنگو پولیس کی دفعہ 144کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی،گاڑیوں کے کالے شیشے رکھنے اور اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے پر درجنوں افراد گرفتار،81کالے شیشوں والی گاڑیاں اور 12غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کو چلان کر کے متعلقہ تھانہ جات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ہنگو کی جانب سے تین روزہ پولیو مہم کے دوران دفعہ144کے نفاذ کے بعد ڈی پی او ہنگو شاہ نظر کی خصوصی ہدایت پر ضلع ہنگو پولیس نے دفعہ 144کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کے کالے شیشے رکھنے اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے کالے شیشے رکھنے پر 81گاڑیوں اور 12غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کو چلان کر کے بھاری جرمانے عائد کئے ہیں ۔

پولیس نے گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف دفعہ 188کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔