پولیو کیخلاف تین روزہ قومی مہم کل سے شروع ہوگی ،سکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی

اتوار 14 فروری 2016 16:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پولیو کے خلاف تین روزہ قومی مہم کل ( پیر ) سے شروع ہوگی ۔15سے 17فروری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ریلوے اسٹیشنز ، بس اسٹینڈز ، ائیر پورٹس سمیت دیگر پبلک مقامات پر بھی کیمپس لگائے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی حفاظت کے لئے سکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :