ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کے باوجود قومی ٹیم کیلئے منتخب نہ ہونیکا افسوس ،کامران اکمل

اتوار 14 فروری 2016 16:00

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کے باوجود قومی ٹیم کیلئے منتخب نہ ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کے باوجود قومی ٹیم کے لئے منتخب نہ ہونے کا افسوس ہے، اتنی اچھی کارکردگی کے بعد سلیکٹ نہ کرنے کی وجہ تو سلیکٹرز ہی بتاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہاکہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اور ون ڈے کپ میں ان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی۔جس کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کی پوری امید تھی۔ بہترین پرفامنس کے باوجود منتخب نہ کرنے کی وجہ سلیکٹرز کی بتاسکتے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ عمدہ کارکردگی کے بعد ٹیم میں منتخب نہ ہونے کا بہت افسوس ہے۔

متعلقہ عنوان :