گوجرانوالہ، نشہ آور ادویات دے کر لوٹ مار اور خواتین سے زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار

اتوار 14 فروری 2016 15:51

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) نشہ آور ادویات دے کر لوٹ مار اور خواتین سے زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حافظ نوید نامی جعلی پیر کو پاکپتن سے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والا جعلی پیر لوگوں کو جنات کے ذریعے مالی اور گھریلو مصیبتیں حل کرنے کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کرتا تھا پولیس کے مطابق جعلی پیر حافظ نوید کے خلاف جعل سازی کے متعدد مقدمات درج ہیں پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نشہ آور ادویات کے ذریعے لوٹ مار کے ساتھ ساتھ کئی خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :