Live Updates

تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم بارے قیاس آرائیاں قواعد و ضوابط سے لاعلمی کا نتیجہ ہیں، ترجمان

اتوار 14 فروری 2016 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے بارے میں کی جانے والی قیاس آرائیاں قواعد و ضوابط سے لاعلمی کا نتیجہ ہیں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ رکنیت سازی کا پہلا مرحلہ بخیر و خوبی جاری ہے رکنیت سازی مکمل ہونے کے بعد رجسٹرڈ اراکین کی تصدیق اور ووٹر لسٹوں کی تیاری کا عمل شروع کیا جائے گا مہم کے دوران رجسٹرڈ ہونے والوں کی تین مختلف ذرائع سے تصدیق کی جائے گی اور یہ تصدیق ٹیلی فونک ، انفرادی اور ووٹر لسٹوں کے موازنے سے کی جائے گی تصدیق کے بعد جعلی اراکین کو مسترد کر دیں گے کثیر الجہتی تصدیق سے کسی بھی جعلی شخص کا رکنیت لینا ممکن نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ نقائص سے پاک ووٹر لسٹوں کی تیاری اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :