سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے، ڈاکٹر قادر مگسی

اتوار 14 فروری 2016 15:50

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے کیونکہ وہ سندھ دشمن ہیں ۔ان خیالات کااظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چےئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے بدین میں ایس ٹی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ سندھ میں رہنے والے سارے ہمارے بھائی ہیں لیکن سندھ کو توڑنے والے ہمارے دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے دوران سندھ کے حوالے سے کوئی بھی من گھڑت سازش قبول نہیں کریں گے سندھ کے قدرتی وسائل پر صرف سندھ کا حق ہے سندھ کے حقوق غصب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈآکٹر قادر مگسی نے حکومت سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بدین سے نکلنے والے تیل و گیس کی رائلٹی کو بدین پر خرچ کیا جائے اور بدین کی رائلٹی ہڑپ کرنے کے ارادے سے بدین سے ٹرانفسر کرکے عوام دوست افسران مقرر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :