بزرگ شہریوں کو پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے لئے سہولیات نہ مل سکی ہیں

اتوار 14 فروری 2016 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ملک بھر میں بزرگ شہریوں کو پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے لئے
بنکوں کی جانب سے منظور شدہ سہولیات نہ مل سکی ہیں لمبی لمبی قطاریں اذیت کا باعث ہے پہلا ٹھنڈا پانی مل جاتا تھا اب وہ بھی نہیں ملتا تاہم سٹیٹ بنک کے حالیہ فیصلے کے مطابق یکم مارچ 2016 سے تمام پنشنرز کو ان کی پنشن بنک اکاؤنٹ سے ملے گی ۔

(جاری ہے)

ایک بزرگ شہری نے آن لائن کو بتایا کہ پرائز بانڈ سیکشن میں تیزی کی بجائے بنک عملہ جان بوجھ کر تاخیر کا حربہ استعمال کرتا ہے ۔ جس سے ٹانگیں تھک جاتی ہیں ۔ اب تو جان بچانے کے لئے ڈیڑھ دو سو روپے خرچ کر دیتے ہیں اس طرح ان کا کام ہو جاتا ہے ایک ا ور بزرگ شہری رئیس احمد نے بتایا کہ راولپنڈی میں بعض بنک ایسے ہیں جہاں سائے کو کوئی بندوبست نہیں ۔نہ ہی پینے کے لئے ٹھنڈا پانی دستیاب ہے ۔ حکومت کے لئے اس کے لئے اقدامات اٹھائے ۔