شعائر اسلام پر آئے روز حملوں کی روک تھام کے لئے بہت جلد لائحہ عمل پیش کر دیا جائے گا،ملی مجلس شرعی

اتوار 14 فروری 2016 15:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ جس نظام معیشت میں اللہ اور اس کے رسول؛ ﷺ کے ساتھ کھلی جنگ ہو وہاں کوئی بھی نظام حکومت کامیاب نہیں ہو سکتا ہے،شعائر اسلام پر آئے روز حملوں کی روک تھام کے لئے بہت جلد لائحہ عمل پیش کر دیا جائے گا، ملکی معیشت میں استحکام سود سے پاک اسلامی نظام معیشت کے نفاذ سے ہی آئیگا، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روزگذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،قاری خلیل الرحمن قادری،مولانا رغب حسین نعیمی،علامہ احمد علی قصوری،حافظ عاکف سعید،جے یو آئی (س) کے قاری اعظم حسین،مجلس رابطة المسلمین کے مرکزی صدر مولانا عبدالرب امجد، عالمی انجمن خدام الدین کے چیئر مین ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری،مولانا امیر حمزہ،حافظ عبدالغفارروپڑی،مولانا امجد خان،مولانا حسین اکبر سمیت دیگر نے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے مزید کہا کہ تمام دینی جماعتیں حسب سابق فرقہ واریت کی آگ بجھانے کے لیے متحد ہو جائیں اور اپنے اپنے دائرہ کار میں اپنا اثرو رسوخ بھر پور طریقہ سے استعمال کریں ۔ فرقہ وارانہ تشدد ، فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے بیرونی ہاتھ اور سرمایہ بے نقاب کیا جائے اور خارجی محاذ پر قومی سلامتی کے لیے موثر آواز اٹھائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :