وفاقی حکومت نے مظفر آباد اور راولاکوٹ ائیرپورٹ کے 10 ارب کے فنڈز دیگر منصوبوں پر لگا دیئے

اتوار 14 فروری 2016 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ بھی ہاتھ کر گئی‘ مظفر آباد ائیرپورٹ اور راولاکوٹ ائیرپورٹ کی تعمیر کے لئے مختص 10 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال بجٹ میں 10 ارب روپے ان دو منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے تھے لیکن اسحاق ڈار نے آزاد کشمیر میں ائیرپورٹ بنانے کی بجائے دیگر منصوبوں پر یہ رقم خرچ کر دی ہے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطبق نواز شریف حکومت نے راولاکوٹ اور مظفر آباد ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے سرد خانے میں ڈال دیئے ہیں۔

آزاد کشمیر حکومت نے بھی وفاقی حکومت کے ساتھ اس سلسلے میں کوئی احتجاج نہیں کیا ہے۔ آزاد کشمیر کی عوام اور علاقے میں سیاحت کی ترقی کے لئے دونوں شہروں میں معیاری ائیرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تھا اور اس منصوبہ کے لئے پی سی ون بھی تیار کیا جا چکا ہے لیکن فنڈز نہ ہونے کی بناء پر یہ منصوبے سرد خانے میں پڑے ہیں جبکہ وزارت خزانہ ان منصوبوں کے مختصف 10 ارب روپے دیگر صوبوں میں منصوبوں پر خرچ کر دیئے ہیں