ویلنٹائن ڈے منانیوالے اللہ ،رسول سے معافی مانگیں ،علامہ ممتاز اعوان
حیاء باختہ قوموں کی زندگیاں اجیرن اور مادر پدر آزادمعاشرہ کی بدترین کی مثال بن چکی ہیں
اتوار 14 فروری 2016 15:23
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے خالصتاً اسلامی و نظریاتی ملک میں حیاء باختہ ویلنٹائن ڈے منانا انتہائی شرمناک والمناک ہے دشمن طاقتیں ایسے فحش ڈے کو مسلم و اسلامی معاشرے میں فروغ دیکر مسلم نسل نو کو بغیر کسی ہتھیار کے فتح کرنا چاہتی ہیں علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے منانیوالوں نے اللہ اور اسکے رسول کے احکامات کو پامال کیا اور اس پر وہ اللہ اور اسکے رسول سے معافی مانگیں اور اپنے گناہِ کبیرہ پر توبہ کریں واضح رہے کہ ویلنٹائن ڈے منانیوالی حیاء باختہ قوموں کی زندگیاں اجیرن اور مادر پدر آزادمعاشرہ کی بدترین کی مثال بنی ہوئی ہیں اسی وجہ سے مغربی ممالک میں اسلام قبول کرنیوالوں میں سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہیں کیونکہ انہیں یہ علم ہے کہ اسلام ہی انہیں عزت، وقار،احترام اور انسانوں والی زندگی اور قدریں دیتا ہے اور اسلام کے دامن رحمت میں ہی انہیں پناہ مل سکتی ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.