Live Updates

اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر و ڈپٹی میئرز کے انتخاب کی تیاریاں مکمل، کل چناؤ ہوگا

پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز میئر اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ عنصر کے مابین میئر کی نشست کے لیے مقابلہ ہوگا

اتوار 14 فروری 2016 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء ) اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر و ڈپٹی میئرز کے انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کل (پیر ) کو میئر و ڈپٹی میئرز کا چناؤ ہوگا ، پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز میئر اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ عنصر کے مابین میئر کی نشست کے لیے مقابلہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے علی اعوان، فوزیہ ارشد، راجاذوالقرنین ڈپٹی میئر کاالیکشن لڑیں گے۔

اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر و ڈپٹی میئر کیلئے پولنگ کل (پیر) کی صبح 9 سے شام 5 بجے تک جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی جس میں 77 منتخب ممبران خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالیں گے۔ پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز میئر کے امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شیخ عنصرمیئرکاالیکشن لڑیں گے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے علی اعوان، فوزیہ ارشد، راجاذوالقرنین ڈپٹی میئر کاالیکشن لڑیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات