ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ میں مقامی صنعت کاروں اور تاجروں کو نمائندگی دے رہے ہیں‘عرفان قیصر شیخ

بورڈ کے ارکین ٹیوٹا اداروں کا دورہ کریں،اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں‘ چیئر پرسن ٹیوٹا

اتوار 14 فروری 2016 15:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء ) چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ میں مقامی صنعت کاروں اور تاجروں کو نمائندگی دے رہے ہیں، ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ اپنے اضلاع میں ٹیوٹا پاس آؤٹ کیلئے روزگار کا بندوبست کرنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی ۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے حوالے سے ٹیوٹا افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے موٴثر کردار کیلئے ٹیوٹابھرپور رابطہ رکھے گی۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ارکین ٹیوٹا اداروں کا دورہ کریں اورٹیوٹا اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں۔

ڈسٹرکٹ منیجرز اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کی مشاورت سے انڈسٹری کے ساتھ روابط میں اضافے کو یقینی بنائیں۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ منیجرز اپنے اضلاع میں فارغ التحصیل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹیوٹا اداروں میں معلوماتی اور مشاورتی سیمینار کے انعقاد کا بندوبست کریں۔ اس کاوش سے ٹیوٹا اداروں کے فارغ التحصیل ہنر مندوں کو ملکی و غیر ملکی سطح پر روزگار کے مواقع آسانی سے میسر ہونگے اور نوجوان نسل قومی معیشت کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :