پنجاب میں بے رحم احتساب وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ‘ چوہدری محمد سرور
آزاد کشمیر میں عوام کے ووٹو ں کے تحفظ کیلئے فوج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں
اتوار 14 فروری 2016 15:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تخت لاہور کے حکمران بدعنوانی اور کرپشن کی دوڑ میں بھی سب آگے ہیں ،پنجاب میں بے رحم احتساب وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ،(ن) لیگ کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی آزاد کشمیر میں عوام کے ووٹو ں کے تحفظ کیلئے فوج کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائیں۔
وہ گزشتہ روز اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں نے ناداراورمفلس عوام کے چولہے بجھانے اوران کی راہوں میں کانٹے بچھانے کے سواکچھ نہیں کیا۔بجلی بحران کے نتیجہ میں عوام کو اندھیروں کے سپردکرنے کے بعدان بیچاروں سے سوئی گیس کی سہولت بھی چھین لی گئی۔انہوں نے کہا کہ عوام کوبنیادی ضروریات سے محروم کرنے کے باوجودبھی حکمران انتہائی ڈھٹائی سے معاشی ترقی کاڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران صرف اپنے کاروباری مفادات کودیکھتے ہوئے اقتصادی پالیسیاں بناتے ہیں ،ان کے دورمیں عام مزدوراورکسان کوکچھ نہیں ملا۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
-
تحریک انصاف تو اب ختم ہو چکی، تحریک فساد پارٹی اب ختم ہوتی جا رہی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.