کراچی پولیس نے القاعدہ برصغیر کے دہشتگرد ڈاکٹر عثمان کو حراست میں لے لیا سانحہ صفورہ میں معاونت کر نے کا انکشاف

اتوار 14 فروری 2016 14:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ برصغیر کے دہشتگرد ڈاکٹر عثمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم نے سانحہ صفورہ میں معاونت کرنے سمیت کئی انکشافات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پریڈی میں گذشتہ شپ مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم عثمان کے انکشافات سامنے آئے ملزم کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے ملزم عثمان پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش سانحہ صفورہ کے مرکزی کرداروں کو معاونت فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان مختلف ذرائع سے القاعدہ برصغیر کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :