بورے والا تیز رفتار بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں دو افرادجاں بحق بیس سے زائد زخمی

اتوار 14 فروری 2016 14:40

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) بورے والاکے قریب لاہور روڈ پر ایک تیز رفتار بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں دو افرادجاں بحق ہوگئے ہیں خواتین اور بچوں سمیت 20ے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور روڈ پر تیز رفتار بس نے مخالف سمت سے آنے والے وین کو ٹکر مار دی جس کے باعث دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں بیس سے زائد افراد شدید زخمی ہیں ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بورے والامنتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :