لاڑکانہ سے سیہون جانے والی بس الٹ گئی جس کے باعث 22زائرین زخمی بعض کی حالت تشویشناک

اتوار 14 فروری 2016 14:38

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) لاڑکانہ سے سیہون جانے والی بس الٹ گئی جس کے باعث 22زائرین زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا بس بے قابو ہو کر الٹ گئی زخمیوں کو چانڈ کا ہسپتال لاڑکانہ میں منتقل کر دیا گیا تاہم کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چمن میں مال روڈ پر فروٹ مارکیٹ میں آگ لگ گئی پولیس کے مطابق آگ لگنے سے ایک دکان میں رکھے ایل پی جی سلنڈرز پھٹ گئے جس سے آگ میں شدت آگئی اور دو درجن کے قریب دکانیں اور جھگیاں خاکستر ہوگئیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ رات گئے تک آگ بجھانے میں مصروف رہا۔ سلنڈر پھٹنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں-

متعلقہ عنوان :