ایف آئی اے کی کارروائی جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ بنوانے والے سات افغان باشندے گرفتار
شناختی کارڈاور پاسپورٹ برآمد دوملزم فرار ہوگئے نادرا فارموں کی تصدیق کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج
اتوار 14 فروری 2016 14:38
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ بنوانے والے 7 افغان با شندوں کو چھاپہ مار کر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ برآمد کر لئے 2 ملزم فرار ہوگئے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے افغان شہریوں کی شناخت ظفرخان، شیر علی خان، مومن خان،گل مرجان خان، گل رحمان خان، ظاہر خان، عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی ہے، ان کے قبضے سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پربنائے گئے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں فرار ہونے والے دو ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے افغان شہریوں کے شناختی کارڈز بنانے کے لئے ان کے نادرا فارموں کی تصدیق کرنے والوں کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان تصدیق کرنے والوں میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق ضلع ناظم طارق کیانی بھی شامل ہیں۔ طارق کیانی کے مطابق انہوں نے کسی بھی افغان شہری کے شناختی فارم کی تصدیق نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
-
صحافی کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث 10ملزمان گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.