سبی میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں آٹھ عسکریت پسندمارے گئے بارہ گرفتار

ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند تنظیم کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل تھا ذرائع

اتوار 14 فروری 2016 14:38

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ضلع سبی میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں آٹھ عسکریت پسندمارے گئے بارہ گرفتار کرلئے گئے بلوچستان حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ سرچ آپریشن ضلع کے علاقے سانگان میں کیا گیاعلاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند تنظیم کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل تھا۔ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 12 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ اس علاقے میں ان کے دو ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :