عجب محبت کی غضب کہانی ،عمران اور ریحام کی محبت کا افسوسناک انجام،کتاب تیار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 فروری 2016 14:28

عجب محبت کی غضب کہانی ،عمران اور ریحام کی محبت کا افسوسناک انجام،کتاب ..

اسلام آباد(ویلنئائین ڈے سپیشل) عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا، عمران خان کے ساتھ علیحدگی کے ذکر پر ریحام کئی مرتبہ Jazbati ہوگئیں، یوں محسوس ہوتا ہے کہ ریحام کی عمران سے محبت سچے عشق اورمحبت میں تبدیل ہوچکی تھی۔عمران اور ریحام کے مشترکہ دوست سمجھتے ہیں کہ واپسی کے راستے ابھی بھی کھلے ہیں جبکہ اس پریم کہانی پر ایک کتاب بھی تیار کی جاچکی ہے جو نظرثانی کے مراحل میں سے گزررہی ہے اور آئندہ دوہفتوں میں تقریب رونمائی متوقع ہے۔


’میں ہو ں ریحام خان،ریحام خان کے لندن وپاکستان کے شب وروزکی کہانی‘ممتاز صحافی اور اینکر مبین رشید کی زبانی نامی کتاب کے متن کے مطابق ریحام کو منہ بند رکھنے اور ہمیشہ کے لیے برطانیہ ہی میں قیام رکھنے کے لیے ایک ملین پاو¿نڈ تک رقم آفر کی گئی لیکن انہوں نے طلاق کے وقت عمران یا اس کے کسی بھی پارٹی رہنما یا لندن کے دوست سے کوئی رقم وصول نہیں کی۔

(جاری ہے)


عمران کے لندن میں مقیم قریبی دوست نے کہا کہ باجی آپ نے سنڈے ٹاٹمز کو جوانٹرویو دیا، اگر میری بہن دیتی تو میں اسے گولی مار دیتا۔اسی دوست کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کو یہاں باآسانی 5,000پائونڈز کی نوکری مل سکتی ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے 28اکتوبر کوآخری اور الوداعی ملاقات میں عمران خان سے کہا’اگرمجھ سے اتنا ہی تنگ تھے تو کیا ہی اچھا ہوتا جو مجھے گولی مروا دیتے،اس طرح تمہاری مجھ سے جان بھی چھوٹ جاتی اورتمہیں لوگوں کی ہمدردیاں بھی ملتی اور سب سے بڑھ کر ہمیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتا،اب ہم دونوں باقی زندگی اذیت میں گزاریں گے‘۔


کتاب کے مصنف کے مطابق عمران خان جیسے شخص کا بیوی سے علیحدگی کا طریقہ انتہائی افسوسناک تھا۔ ذاتی معاملے کو پارٹی رہنما کے ٹویٹ کے ذریعے انکشاف کرنا اور اعلان کرنے کے بعد طلاق نامہ بھجوانا اس کہانی کا افسوسناک ترین پہلوہے۔
ریحام خان سے براہ راست جبکہ عمران خان کے قریبی دوستوں سے تفصیلی مشاورت کے بعد اس کہانی پرمبنی کتاب تیار کی گئی ہے جس کی اشاعت کا آغاز50ہزار کتابوں سے کیا جا رہاہے۔

اس وقت پاکستان کے 15سے زائدنامور اینکرز، سینئر کالم نگار،ایڈیٹرز اورممتازصحافی اس کتاب پر نظر ثانی کر رہے ہیں تاکہ حقائق کی مکمل جان پڑتال کی جاسکے۔ کتاب کابہت جلد انگریزی، عربی، ہندی، فرنچ اور پشتو سمیت پانچ زبانوں میں ترجمہ شائع کیاجائے گا۔
مصنف مبین رشید ممتازصحافی اور ٹی وی اینکر ہیں جنہوں نے حال ہی میں انگلینڈمیں پہلی تین روزہ انٹرنیشنل میڈیاکانفرنس کروائی جس میں پاکستان بھر سے20سے زائدسینئرصحافیوں اور اینکرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ریحام خان انہی کی دعوت پر جیسے ہی لندن پہنچیں توان کی علیحدگی کی خبر سامنے آئی۔اسی میڈیاکانفرنس کے مانچسٹر کے اختتامی سیشن میں وہ پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئیں۔طلاق کے بعدکسی بھی پاکستانی ٹی وی چینل کے لئے پہلا تفصیلی انٹر ویوبھی مبین رشیدنے لندن میں کیا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈقائم کئے جبکہ3دسمبر2015ءکومبین رشیدکے ہمراہ ہی وہ پاکستان آئیں۔