وزیراعظم کا انسانی حقوق کی بہتری کیلئے 40کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ

15کروڑ موجودہ مالی سال میں سپلیمنٹری کے طورپر جاری ،25کروڑ 2016-17 میں مختص کیے جائینگے

اتوار 14 فروری 2016 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں انسانی حقوق کی بہتری کیلئے ایک منصوبے کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی اور انسانی حقوق کی تعلیم، حساسیت اور بیداری کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاوٴس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 15 کروڑ روپے موجودہ مالی سال میں سپلیمینٹری کے طور پر جاری کیے جائیں گے اور 25 کروڑ روپے آئندہ مالی سال 17-2016 میں مختص کیے جائیں گے۔وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کیلئے 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے، جس میں سے 10 کروڑ روپے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں فراہم کیے جائیں گے اور 15 کروڑ روپے آئندہ مالی سال 17-2016 میں جاری ہونگے۔

متعلقہ عنوان :