وزیراعظم کا جاں بحق پی آئی اے ملازمین کے ورثا ء کیلئے امداد کا اعلان

کراچی ایئر پورٹ پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے 2 ملازمین جاں بحق ہو ئے تھے

اتوار 14 فروری 2016 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی اے کے جاں بحق 2 ملازمین کے ورثاء کے لیے 25 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کردیا،کراچی ایئر پورٹ پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے پی آئی اے کے 2 ملازمین جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان کے ورثاء کے لیے 25 ، 25 لاکھ روپے امداد اور دونوں خاندانوں سے ایک ، ایک فرد کو پی آئی اے میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔

احتجاج کے دوران زخمی ہونے والوں کو پانچ ، پانچ لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمین کی جانوں کا ضیاع پی آئی اے کے لیے ایک نقصان ہے، حکومت ان کے قتل کے ذمہ دار مجرموں کی تلاش کے لیے جاری تحقیقات کا جائزہ لیتی رہے گی اور متاثرہ اہل خانہ کو بھی تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔