گگو منڈی ، لاہور روڈ پر بس اور وین میں تصادم 2افراد جاں بحق 11 سے زائد زخمی

اتوار 14 فروری 2016 13:55

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) گگو منڈی کے قریب لاہور روڈ پر بس اور وین میں تصادم سے 2افراد جاں بحق 11 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز لاہور روڈ پر بورے والا کے علاقے گگو منڈی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی بس اور وین میں اور ٹیکنگ کے دوران شدید تصادم ہوا ہے جس میں 2افراد موقع پر جاں بحق اور 11سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں اقع کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہستپال منتقل کر دیا ریسکیو حکام کے مطابق 11 مسافروں کو شدید نوعیت کی چوٹیں ہیں جبکہ متعدد زخمی ایسے تھے جنہیں جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شدید زخمیوں میں 2کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کے مطابق واقع تیز رفتار کے باعث غلط مقام پر اورٹیک کاٹتے ہو ئے پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :