کراچی ،گرفتار ملزم کا سانحہ صفورا کے ملزمان سے رابطے کا انکشاف

اتوار 14 فروری 2016 13:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے صدرمیں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروا ئی کرکے القائدہ بر صغیر سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے سانحہ صفورا کے مرکزی کرداروں سے رابطہ کا بھی انکشاف کیا ہے۔گرفتار دہشت گرد کی شناخت عثمان خان کے نام سیہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا سانحہ صفورا کے مرکزی کرداروں سے بھی رابطہ تھا اور اس نیمختلف موقعوں پر مرکزی ملزمان سعد عزیز اور اسکے ساتھیوں کو معاونت بھی فراہم کی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتارملزم پیشے کے اعتبار سے دانتوں کا ڈاکٹر ہیاور وہ شہر کے مختلف علاقوں سے بھتے کی جمع ہونے والی رقم القاعدہ کو پہنچاتا تھا۔ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور 9 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :