ایک لاکھ روپے رشوت مانگنے والا اے ایس آئی رنگے ہاتھوں گرفتار

اتوار 14 فروری 2016 13:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ایک ٹیم نے پولیس سٹیشن کلرسیداں میں چھاپہ مار کر رشوت لینے والے ایک اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون اپنے بیٹے کو چھڑانے کے لئے تھانے پہنچی تھی جو ایک ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ہوا تھا اور اے ایس آئی نے ان سے رشوت مانگی تھی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دھمیال کی ا یک خاتون ثمینہ بی بی اینٹی کرپشن ٹیم کے انسپکٹر ممتاز احمد لکھن کے سامنے پیش ہوئی اور شکایت درج کی کہ کلرسیداں پولیس سٹیشن اے ایس آئی جمشید حسین نے ان کے بیٹے کو ڈکیتی کے ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا ہے اور وہ اس میں ملوث نہیں ہے اور پولیس آفیسر ان سے ایک لاکھ روپے مانگ رہا ہے کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کر اے ایس آئی کو بعد میں گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :