راولپنڈی کے سرکاری سکول فنڈز کی کمی کا شکار

حساس سکولوں کے سربراہوں کو اپنے فنڈز سے مشین گنیں خریدنے کی ہدایت

اتوار 14 فروری 2016 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) ضلع راولپنڈی میں سرکاری سرپرستی میں چلنے والے سکولز فنڈز کی کمی کا شکار ہو گئے ہیں اور سیکیورٹی گارڈز کے لئے آٹو میٹک مشین گنیں خریدنے سے قاصر ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع تعلیمی محکمے نے سرکاری منصوبوں کو کہا ہے کہ وہ گنیں خریدنے کے لئے اپنے وسائل سے بندوبست کریں ۔

(جاری ہے)

ایک تعلیمی اجلاس میں تعلیمی محکمے کے حکام نے سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتیی کے خطوط حساس سکولوں کے سربراہوں کے حوالے کئے ہیں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ فوجیوں کو ہائر کیا گیا ہے اور انہیں حساس سکولوں کی چھتوں پر تعینات کیا جائے گا میٹنگ میں حساس سکولوں کے سربراہوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ اپنے فنڈز سے مشین گنوں کا بندوبست کریں ۔