کراچی،منگھوپیر میں ٹرک اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،دوزخمی

اتوار 14 فروری 2016 13:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نادرن بائی پا س کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں نادرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار نمبر ایف ایس پی 699 مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت گلاب اور زخمیوں کی شناخت عامر اور ا?فتاب کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو نیموقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :