ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر اولمپیئن نوید عالم کی گاڑی پر ہاکیوں اور ڈنڈوں سے حملہ‘ بیٹا اور بھانجا شدید زخمی

اتوار 14 فروری 2016 13:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر اولمپیئن نوید عالم کی گاڑی پر 9افراد کا ہاکیوں اور ڈنڈوں سے حملہ‘ بیٹا اور بھانجا شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ‘ اولمپئن نوید عالم کا بیٹا نجیب عالم اپنے کزن مصطفی خان کے ہمراہ شیخوپورہ ہاکی سٹیڈیم سے پریکٹس کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ ڈگری کالج کے قریب ان پر ڈنڈے اور ہاکی برداروں نے حملہ کرکے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے نجیب عالم اور مصطفی خان کو شدید زخمی کردیا تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے نوید عالم کی درخواست پر داؤد‘ حیدر‘ طلحہ‘ ثمر‘ سفیان‘ مطیع الله‘ گلریز ‘ حسن اور جیونی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :