فیصل آباد،سانحہ ننکانہ صاحب کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے

مرنے والوں میں 50 سالہ صفیہ ، 18 سالہ انعم شامل ، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی

اتوار 14 فروری 2016 13:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء ) فیصل آباد میں سانحہ ننکانہ صاحب کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے مرنے والوں کی تعداد سولہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو مانانوالہ کے قریب ننکانہ صاحب دوڈ پر ایل پی جی کنٹینر اور کار میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ گیارہ کا علاج الائیڈ ہسپتال کے برن وارڈ میں جاری تھا جس میں سے دو زخمی خواتین 50 سالہ صفیہ اور 18 سالہ انعم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جس سے مرنے والوں کی تعداد سولہ ہو گئی ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مزید نو افراد کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ ان کا جسم نوے سے سو فیصد تک جھلس چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :