بہاولنگر‘ایڈ منسٹریٹرٹی ایم اے کی لاپروائی اور غفلت سٹریٹ لائٹ عرصہ دراز سے ناکارہ

سٹریٹ لائن نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقے شام ہوتے ہی تاریکی میں ڈوب جانے سے عوام کو پریشانی کا سامنا

اتوار 14 فروری 2016 13:16

بہاولنگر،ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ایڈ منسٹریٹرٹی ایم اے کی لاپروائی اور غفلت سٹریٹ لائٹ عرصہ دراز سے ناکارہ‘ کوئی پوچھنے والا نہیں شام ہوتے ہی شہر کی گنجان ترین قدیم روڈ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے چوک گورنمنٹ گرلزہائی سکول تا عید گاہ سٹریٹ لائٹ عرصہ دراز سے ناکارہ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے ٹبہ نور پورہ ،شر قیہ ٹبہ ،علامہ اقبال کالونی،الوقار کالونی ،حسین کا لونی ،بھٹہ محمد پورہ سمیت نواحی کالونی کو جانے والوں کو شدید پر یشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے اس علاقہ میں سٹریٹ لائٹ نہ ہو نے کی وجہ سے آئے دن لوٹ مار کے علاوہ ایکسیڈنٹ معمول بن گیا ہے اور کئی پیدل چلنے والے اور سائیکل سوار بزرگ اندھیرے کی وجہ سے ٹکرا کر اپنی ہڈی پسلی تڑواکر ہمیشہ کے لئے اپائچ زندگی گزار رہے ہیں عید گاہ روڈ پر اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی مر کزی عید گاہ جو کہ مر کزی جنازہ گا ہ بھی ہے جنازہ پڑھنے میں دشواری کا سامنا کر ناپڑتا ہے جبکہ ٹی ایم اے ہارون آباد کے ایڈ منسٹریٹر عارف خان نیازی کی متعدد بار توجہ مبذول کروانے کے باوجود توجہ نہ دی گئی جبکہ سیٹرن کونسل کے ڈاکٹر اللہ رکھا بابر سمیت سیاسی سماجی مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر عارف خان نیازی کا کو فرصت ہی نہیں کہ وہ اس طرف توجہ دیں ہمارا وزیر اعلی پنجاب میاں شہاز شر یف سے مطا لبہ ہے کیا ہے کہ اس صورت حال کانوٹس لے کر وطن دوستی کا ثبوت دیں اور علاقہ کی اسٹریٹ لائٹ بحال کی جائیں تاکہ شہر ہارون آباد رو شنیوں کا شہر بن سکے اور حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :