عوامی خدمت ہی پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہے‘میاں سہیل ثاقب

پنجاب میں گیس سے بجلی پیدا کر نے کے تین منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے ایک سوبارہ ارب رو پے بچائے گئے ہیں

اتوار 14 فروری 2016 13:16

بہاولنگر،ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر میاں سہیل ثاقب نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہے اور ن لیگ کی حکومت کا دامن کر پشن سے پاک ہے کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا پنجاب میں گیس سے بجلی پیدا کر نے کے تین منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے ایک سوبارہ ارب رو پے بچائے گئے ہیں عوام کی بے لوث خدمت ہی وزیر اعظم نواز شر یف اور وزیر اعلی شہاز شر یف کا مشن ہے پنجاب بھر میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے انھوں نے کہا مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروا کر عوامی جموریت کے استحکام کے لئے قدم اٹھا یا ہے تاکہ پاکستان میں جموریت مستحکم ہو سکے اور مقامی سطح پر عوام کے مسائل حل کئے جا سکیں پاکستانی عوام آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں بلد یاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ نشان اور مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ افراد کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام وزیر اعظم میاں نواز شر یف اور میاں شہباز شر یف پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں میاں سہیل ثاقب نے مزید کہا کہ ایل این جی معائدے سے پاک قطر تعلقات مستحکم ہو نے قطر کے ساتھ دو طرفہ تجارت تین ملین ہے جو بڑھا کر ایک ہزار ملین ڈالر تک پہنچائیں گے۔