قومی سولیڈیریٹی بلائنڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ (کل) شروع ہو گی

چار روزہ ایونٹ میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور اوکاڑہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی

اتوار 14 فروری 2016 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے تعاون اور پشاور کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ (پی سی سی بی) کے زیر اہتمام دوسری قومی سولیڈیریٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) پیر سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پی بی سی سی کے مطابق ٹرافی کے انعقاد کا مقصد شہداء آرمی پبلک سکول کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ چار روزہ ایونٹ میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور اوکاڑہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی-