انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز 9مارچ کو ہوگا

گروپ اے اور گروپ بی سے ایک ایک ٹیم دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریگی پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا پہلا میچ 15 مارچ کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا

اتوار 14 فروری 2016 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء)انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز 9مارچ کو ہوگا  گروپ اے اور گروپ بی سے ایک ایک ٹیم دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریگی ۔پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنا پہلا میچ 15 مارچ کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا  روایتی حریف بھارت کے خلاف 19 مارچ کو مدمقابل ہوگا۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے کا آغاز 9 مارچ کو ہوگا جہاں گروپ اے اور گروپ بی سے ایک ایک ٹیم دوسریمرحلے کے کوالیفائی کرے گی جہاں ان کا مقابلہ پاکستان سمیت آئی سی سی کے دیگر 8 مستقل ارکان سے ہو گا جو 4 ٹیموں پر مشتمل گروپ 1 اور گروپ میں تقسیم ہیں۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے مرحلے کا آغاز 16 مار چ کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔