جس فنکار نے عاجزی سے کام کیا آج وہ سپر سٹار ہیں‘ افتخار ٹھاکر

چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر دلی اطمینان محسوس ہوتا ہے ،جب تک زندگی ہے یہ سلسلہ ٹوٹنے نہیں دوں گا

اتوار 14 فروری 2016 12:30

جس فنکار نے عاجزی سے کام کیا آج وہ سپر سٹار ہیں‘ افتخار ٹھاکر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء )نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ عاجزی انسان کو بلند مرتبے کی طرف لے جاتی ہے ،جس فنکار نے بھی عاجزی سے کام کیا آج وہ سپر سٹار ہیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جو عزت دی ہے اس پر جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

میں عاجزی پسند ہوں اور اسی طرح کے لوگوں کو پسند کرتا ہوں۔ افتخار ٹھاکر نے مزید کہا کہ اپنے فن سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر دلی اطمینان محسوس ہوتا ہے اور جب تک میری زندگی ہے یہ سلسلہ ٹوٹنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ مجھے صحت سے بھرپور زندگی عطا کرنا تاکہ میں کسی نہ کسی طرح اس کی مخلوق کی خدمت کرتا رہوں۔