پشاور اور سوات میں زلز لے کے جھٹکے،شدت 5.2ریکارڈ

اتوار 14 فروری 2016 11:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) پشاور، سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلیکی گہرائی 120 کلومیٹرریکارڈ کی گئے ہے جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور افعانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے فوری بعد لوگوں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے آسمان تلے بیٹھ کر کلمے کے ورد کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :