ٹھٹھہ،مضر صحت دودھ پینے سے 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی

اتوار 14 فروری 2016 11:29

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء ) ٹھٹھہ میں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ ٹھٹھہ کے علاقے پیر جو گوٹھ میں مضر صحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد کی حالت خراب ہوگئی ، متاثرہ افراد کو سول ہسپتال مکلی منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :