کراچی،سوائن فلو کا شکار ایک اور مریض جان کی بازی ہارگیا

اتوار 14 فروری 2016 11:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء ) کراچی میں سوائن فلو سے نجی ہسپتال میں ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا،شہر میں سوائن فلو کے باعث دو ہفتوں کے دوران یہ تیسری ہلاکت ہے۔ سوائن فلو افریقا میں سر اْٹھانے والی جان لیوا وبائی بیماری نے دیکھتے ہی دیکھتے افریقا سے نکل کر امریکا، پھر یورپ اور اب ایشیا تک آپہنچی ۔ پاکستان میں اس بیماری کی حالیہ لہر سے پنجاب سب سے زیادہ متاثرہوا، جبکہ سندھ میں بھی اس ہلاکت خیز وبا نے سر اْٹھانا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

خطرے کی گھنٹی کراچی میں بھی بج رہی ہے جہاں سوائن فلو کے باعث صرف 14 دن میں 3 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ہفتہ 13 فروری کو 65 سالہ سراج الحسن جان کی بازی ہارا۔سراج الحسن کو شدید سردرد اور بخار کی کیفیت میں 9 فروری کو نجی ہسپتال لایا گیا جہاں خون کے نمونے لینے اور مختلف ٹیسٹوں کے بعد ان میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی۔ انہیں بچانے کی سرتوڑ کوشش کی گئی تاہم وہ جاں بحق ہوگئے۔ اس سے پہلے یکم فروری کو شہر میں سوائن فلو سے دو مریض جاں بحق ہوئے جن میں ایک سالہ سلمیٰ اور 83 سالہ امین باوانی شامل ہیں۔ اس سال ملک بھر میں سوائن فلو سے 25 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے 22 کا تعلق پنجاب سے ہے۔

متعلقہ عنوان :